میانمار، آنگ سان سوچی کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہیٹن کیوا نئے صدر منتخب

منگل 15 مارچ 2016 14:21

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) آنگ سان سوچی کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہیٹن کیوا میانمار کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنگ سان سوچی کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہیٹن کیوا میانمار کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیٹن کیوا حکمران جماعت نیشنل لیگ فار ڈیمو کریسی کی سربراہ آنگ سان سوچی کے سابق ڈرائیور اورپارٹی کے اہم رہنما سمجھے جاتے ہیں ۔

میانمار کی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے لیے ہونے والے انتخابات میں ہیٹن کیوا نے تین سو ساٹھ میں سے تین سو باون ووٹ حاصل کیے ۔ ہیٹن کوا پانچ دہائیوں بعد ملک کی قیادت کرنے والے پہلے سویلین صدر بن گئے ہیں ۔ نیشنل لیگ فار ڈیمو کریسی نے ملکی آئین کے تحت آنگ سان سوچی کے صدر بننے پر پابندی کے بعد ہیٹن کوا کو نامزد کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :