خیبر پختونخوا میں بارشوں کے چھتیں گرنے سے مزید چار افراد جاں بحق

منگل 15 مارچ 2016 14:12

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے چھتیں گرنے سے مزید چار افراد جاں بحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء)خیبر پختونخوا میں بارشوں کے چھتیں گرنے سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق پشاور میں بارش کے باعث تبلیغی مرکز کے قریب ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خالد اور اس کی بہن شامل ہیں اس کے علاوہ ناصر باغ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئے ‘پشاور میں بارش کے باعث تبلیغی مرکز کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ۔