ایس آر اوز کے ذریعے ٹیکسوں کے نفاذ کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم نے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا … متعلقہ کمیٹی کے سپرد

منگل 15 مارچ 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) ایس آر اوز کے ذریعے ٹیکسوں کے نفاذ کے خاتمے کیلئے(متحدہ قومی موومنٹ) ایم کیو ایم نے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے رکن ساجد احمد نے ایس آر اوز کے ذریعے ٹیکسوں کے نفاذ کے خاتمے کیلئے ترمیمی بل پیش کیا۔بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمینٹ کی منظوری کے بغیر ایس آر او کے ذریعے ٹیکسوں کا نفاذ کیا جا رہا ہے جسے ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمینٹ کی منظوری سے ٹیکسز کا نفاذ اور ایس آر او نظام ختم کیا جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی منظوری سے بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔