پیپلز پارٹی میں فاروڈ بلاک کی خبروں سے کھلبلی، قیادت پریشان

سندھ میں پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین مخدوم جمیل الزماں، نادر مگسی، تیمور تالپور اور دیگر کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کی اطلاعات

منگل 15 مارچ 2016 14:07

پیپلز پارٹی میں فاروڈ بلاک کی خبروں سے کھلبلی، قیادت پریشان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت پریشان ہو گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ناراض اراکین کو منانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین مخدوم جمیل الزماں، مخدوم رفیق الزماں، نادر مگسی، تیمور تالپور، بہادر ڈاہری، فیاض بھٹ کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کی اطلاعات نے پارٹی قیادت کو پریشان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے فاروڈ بلاک کی کوششوں پر اہم وزرا کے ہمراہ اجلاس کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اجلاس میں مخدوم جمیل الزماں کو روکنے اور ناراض اراکین کو منانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب صوبائی وزیر اور سینئررہنما میرہزارخان بجارانی سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات بھی ناراض ارکان کو منانے کی حکمت عملی کا حصہ تھی ۔

متعلقہ عنوان :