کراچی میں رینجرزاور پولیس کے چھاپوں کے دوران 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار
منگل 15 مارچ 2016 14:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) شہر میں پولیس و رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔
(جاری ہے)
کارروائی کے نتیجے میں 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے جن میں 6 ملزمان کا تعلق سیاسی اور3 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، گرفتارکیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شاد مان ٹاون ، زمان ٹاون ، اے بی سینا لائن ، نیلم کالونی ، سہراب گوٹھ ، نبی بخش اوردیگرعلاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قائد آباد میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشگرد نجی کمپنی میں ملازم ہے اور تعلیم یافتہ ہے۔ گرفتار دہشتگرد اہم معلومات اپنے ساتھیوں کو فراہم کر رہا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.