سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت پھر تشویشناک، نجی ہسپتال میں داخل

منگل 15 مارچ 2016 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر تشویشناک ہوگی ہے۔ کمر اور ٹانگ میں شدید تکلیف کے باعث پرویز مشرف کو ایک بار پھرنجی ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کو اتوار کیدرمیانی شب ناسازی طبیعت پر کراچی کے نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں انکے ایم آر آئی سمیت کئی طبی معائنے کے گئے آرتھو پیڈک سرجنز کی ماہر ٹیم نے پرویز مشرف کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے بعد پیر کی صبح انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تاہم کمر اور ٹانگ میں ایک بار پھر شدید تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔

جہاں انہیں درد کش انجکشن دے کر وقتی طور پر تکلیف سے نجات دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے ڈاکٹروں نے ان کا علاج بیرون ملک ناگزیر قرار دیا ہے جس کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :