ایشیاء کپ میں ٹیم کی ناقص کاکردگی کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی مذاق بن کر رہ گئی
یونس خان کے بعد مصباح الحق نے بھی کمیٹی پر پروفیشنل ذمہ داریوں کو ترجیح دی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے
منگل 15 مارچ 2016 13:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مذاق بن کر رہ گئی ، یونس خان کے بعد مصباح الحق نے بھی کمیٹی پر پروفیشنل ذمہ داریوں کو ترجیح دی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایشاء کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک کاکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا اجلاس پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ہورہا ہے ۔
اجلاس کی صدارت پی سی بی عہدیدار شکیل شیخ کررہے ہیں جبکہ کمیٹی کے 5میں صرف 2رکن چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔ سابق کپتان یونس خان 4اپریل تک اجلاس میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کمنٹری میں مصروف ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ہیں جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس مذاق بن کر رہ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.