پنجاب کے مرکزی ، ثانوی ، مارجنل علاقوں میں 15 مئی تک کپاس کی مختلف منظور شدہ اقسام کی کاشت کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 15 مارچ 2016 13:46

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے مرکزی علاقوں ، ثانوی علاقوں ، مارجنل علاقوں میں 15 مئی تک کپاس کی مختلف منظور شدہ اقسام کی کاشت کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے اور کہاگیاہے کہ کپاس کی کاشت کے مرکزی علاقوں ملتان ، خانیوال، وہاڑی ، لودھراں ، بہاولنگر ، بہاولپور، ڈی جی خان ، راجن پور ، مظفر گڑھ ،لیہ ،رحیم یار خان کے اضلاع ، ثانوی علاقوں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، چنیوٹ ، ساہیوال، اوکاڑہ ، پاکپتن کے اضلاع اور مارجنل علاقوں بھکر ، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا، گجرات ، منڈی بہاؤ الدین ، حافظ آباد، گوجرانوالہ ، نارووال ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ،لاہور ،قصور ،اٹک ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال کے اضلاع میں کاشتکار کپاس کی بی ٹی اقسام بروقت کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔