صوبہ بھرمیں کلاس نہم کے سالانہ امتحانات پرسوں سے شروع ہوں گے

منگل 15 مارچ 2016 13:42

فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت راولپنڈی ،گوجرانوالہ، سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ، لاہورکے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات17مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوں گے جس کیلئے طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ریگولر طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپیں ان کے سکولوں اور پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرسلپیں ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی طالب علم کو امتحانات سے قبل رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ فوری طور پر متعلقہ امتحانی برانچ سے رابطہ کرکے رول نمبر سلپ حاصل کرسکتاہے ۔