ینیر سول جج کے عہدے کے لئے مسلسل نظر انداز ہونےوالے سول ججز اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے چیف جسٹس کی عدالت میں پہنچ گئے,,,,چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازالاحسن نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کر لی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) سنیارٹی اور سینئیر سول جج کے عہدے کے لئے مسلسل نظر انداز ہونے والے درجنوں سول ججز اپنی درخواست لے کرچیف جسٹس کی عدالت میں جا پہنچے.جس پرچیف جسٹس نے رجسٹرار لاہور یائیکورٹ طارق افتخار کو سول ججز کی شکائت سننے کی ہدائت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی. چیف جسٹس کی ہدائت پر سول ججز نے سنیارٹی نظر انداز ہونے سے متعلق رجسٹرارکو اپنےتحفظات سے آگاہ کیا.

(جاری ہے)

میڈیا کے رابطہ کرنے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخآر نے بتایا کہ سول ججز نے قانون اور طریقہ کار کے مطابق اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے...انہوں نے تصدیق کی کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے سول ججز کے تحفظات کو تحریری طور پر چیف جسٹس کو بھجوایا جا رہا ہے,,,چیف جسٹس کی جانب سے ہدایات موصول ہوتے ہی ان سول ججز کے معاملے کی حتمی منظوری عدالت عالیہ کے سات سینئیر ترین ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی سے حاصل کی جائے گی