زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوں،کرشمہ کپور

منگل 15 مارچ 2016 13:23

زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوں،کرشمہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوں۔بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور شوہر سنجے کپور آجکل طلاق کے حوالے سے قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ برا رخ اختیار کرتی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سنجے کپور کی جانب سے مقدمے میں اہلیہ کرشمہ کپور پر بد ترین الزامات لگائے گئے۔انکا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ان سے شادی صرف ان کی دولت کے لیے کی۔انھوں نے کرشمہ کپور اور ان کے سابق بوائے فرینڈ ابھیشک بچن کے حوالے سے بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔دوسری جانب کرشمہ کپور کی جانب سے شوہر سنجے کپور اور ان کے الزامات کے متعلق ایک لفظ بھی منہ میں نہیں نکالا گیا

متعلقہ عنوان :