میرے بچوں کی آنکھیں بالکل میرے جیسی ہیں،شاہ رخ خان
منگل 15 مارچ 2016 13:23
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین باپ بھی ہیں،وہ اکثر و بیشتر اپنے بچوں کی تصاویر اور ان سے متعلق دیگر باتیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں سے شےئر کرتے نظر آتے ہیں۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹویٹر پر اپنے تینوں بچوں اور اپنی آنکھوں کی تصاویر شےئر کیں اور ساتھ میں لکھا کہ ان کے بچوں کی آنکھیں بالکل انہیں کی طرح ہیں۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ انکے بچوں کی آنکھیں بالکل انہی کی طرح ہیں،ان کو دیکھ کر مجھے میرا ماضی ،حال اور مستقبل ایک جیسا لگتا ہے۔یاد رہے شاہ رخ خان 1991میں گوری خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،ان کے تین بچے آریان،سوبانہ اور ابرام ہیں۔(جاری ہے)
شاہ رخ اور گوری کی جوڑی کو بالی وڈ کی کامیاب جوڑیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔گوری خان نے اپنے شوہر کی کئی فلمیں بھی پروڈیوس کی جن میں”اوم شانتی اوم“اور ”میں ہوں نہ“ وغیرہ شامل ہیں۔
شاہ رخ اس وقت فلم”فین“ اور ”رئیس“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم”فین“میں شاہ رخ خان گورونامی مداح اور آرین کھنہ نامی سپر اسٹار کے ڈبل کردار میں نظر آئیں گے۔دوسری جانب فلم”رئیس“میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر بنے ہیں جس میں ان کی ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.