اداکارہ زارا اکبر 18مارچ سے ملتان میں جلوہ گر ہوں گی

منگل 15 مارچ 2016 13:18

اداکارہ زارا اکبر 18مارچ سے ملتان میں جلوہ گر ہوں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) اداکارہ زارا اکبر 18مارچ سے ملتان میں جلوہ گر ہوں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زارا اکبر 6ماہ کے بعد دوبارہ 18مارچ سے ملتان بابر تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈرامہ پروڈیوسر اور زارا اکبر کے درمیان انتہائی معقول معاوضے پر معاہدہ ہو چکا ہے ۔ یاد رہے کہ زارا اکبر ملتان کے شہروں میں ہر دل عزیز اداکارہ تصور کی جاتی ہیں ۔