دستور (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 15 مارچ 2016 13:05

اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2016ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ساجد احمد نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 77 میں ترمیم سے ملک میں ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے ایس آر اوز کا خاتمہ ہوگا۔ وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ساجد احمد نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :