جامعات کیلئے رہنما اصول مرتب کئے جا رہے ہیں ، اعلان جلد کیا جائے گا،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ

منگل 15 مارچ 2016 13:05

اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جامعات کیلئے رہنما اصول مرتب کئے جا رہے ہیں جن کا اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن آرڈیننس (ترمیمی) بل 2016ء حکومتی مخالفت کی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سمن سلطانہ جعفری نے تحریک پیش کی کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن آرڈیننس (ترمیمی) بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے تمام یونیورسٹیوں میں یکساں نصاب تعلیم دینے کے لئے قومی تعیلمی نصاب (کونسل) تشکیل دی جاسکے گی۔ پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایکٹ کے تحت قومی تعلیمی نصاب کمیٹی پہلے سے موجود ہے جس میں چاروں صوبوں کی یونیورسٹیوں کے نمائندے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹیاں اپنا نصاب خود بناتی ہیں اور ان کے امتحانات کا بھی اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔

تمام یونیورسٹیوں کے لئے گائیڈ لائنز بنائی جارہی ہیں جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس لئے اس ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر نگہت شکیل نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معیار تعلیم بہتر ہو تو یکساں نصاب تعلیم ضروری ہے۔ ایوان سے تحریک مسترد ہونے کے بعد بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :