قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے پانچ روز قبل نگران حکومت کیلئے کمیٹی تشکیل دینے بارے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش ، مزید کارروائی کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

منگل 15 مارچ 2016 13:04

اسلام آباد ۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے سے پانچ روز قبل نگران حکومت کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کے بارے میں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو مزید کارروائی کیلئے بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں محمد مزمل قریشی نے دستور ترمیمی بل 2016ء پیش کرنے کی تحریک پیش کی اور کہا کہ قومی اسمبلی توڑنے سے پانچ روز قبل نگران حکومت کے قیام کے لئے کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔ تحریک کی منظوری کے بعد بل انہوں نے ایوان میں پیش کیا۔