سینے کے امراض کے بارے میں ایک روزہ سیمینارکا انعقاد 24مارچ کو ہوگا

منگل 15 مارچ 2016 12:50

پشاور۔15 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )پاکستان چیسٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سوسائٹی کا ایک اجلاس صدر ڈاکٹر ضیاء الله کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینے کے امراض کے بارے میں عالمی کانفرنس کے انعقاد 24مارچ کو ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے عوام کو آگاہی کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کے امور پر غور کیاگیا۔

22مارچ کو پریس کلب پشاور میں اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے انعقاد اور 24مارچ کو خیبرمیڈیکل کالج میں ٹی بی کے مرض کے حوالے سے لیکچر اور واک جبکہ اسی دن ایل آر ایچ کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار جس میں ماہرامراض سینہ‘ ٹی بی کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی دینے کے امور سے متعلق تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔