قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بخار میں مبتلا ’ بنگلادیش کے خلاف پہلے میچ میں شر کت مشکو ک

منگل 15 مارچ 2016 12:42

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بخار میں مبتلا ’ بنگلادیش کے ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بخار میں مبتلا ہوگئے، پریکٹس میں بھی حصہ نہیں لیا۔بوم بوم آفریدی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد ہوٹل میں آرام کررہے ہیں اور ٹیم پاکستان بغیر کپتان کے ایڈن گارڈن میں پریکٹس کیلئے پہنچی۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی 20میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بدھ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی اوربوم بوم کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں ٹیم کپتان آفریدی کے بغیر میدان میں اترے گی ۔

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان شاہد آفریدی جو کہ آجکل خبروں کی زد میں ہیں اور گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کا بلا رنز اگلنے میں ناکام رہا۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بخار ہلکا سا ہے اور جلد وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ واضح رہے پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 کپ میں اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔

متعلقہ عنوان :