پاکستان فضائیہ کو 2020 تک اپنے موجودہ بیڑے میں شامل 190 طیارے گراو نڈ کرنے کی ضرورت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:32:52 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:32:08 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:30:37 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:29:05 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:25:42 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:20:54 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:07:27 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:07:27 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 12:07:27 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 11:54:55 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 11:54:55
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پاکستان فضائیہ کو 2020 تک اپنے موجودہ بیڑے میں شامل 190 طیارے گراو نڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ سینئر حکام

واشنگٹن (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء)پاکستان فضائیہ کو 2020 تک اپنے موجودہ بیڑے میں شامل 190 طیارے گراونڈ کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات سینئر حکام نے امریکا سے اضافی دس ایف-16 طیارے خریدنے کی ایک میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتائی ہے۔Jane’s Defence Weekly نے رواں ہفتے بتایا تھا کہ8 ایف -16 جیٹ طیارے خریدنے کی ڈیل کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان اضافی دس طیارے خریدنے کیلئے امریکا سے بات کرے گا۔

گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ نے حتمی مراحل میں موجود اس مجوزہ ڈیل کو ناکام بنانے کی قرار داد مسترد کر دی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان کچھ تکنیکی تفصیلات طے ہونا باقی ہے، مگر8 طیاروں کی یہ ڈیل ڈیل حتمی سمجھی جا رہی ہے۔Jane’s Defence Weekly کے مطابق پاکستان اب ٹھیک نشانے لگانے والے دس اضافی 16C/D Block 52 ملٹی رول فائٹرز میں دلچسپی رکھتا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شہری ہلاکتیں کم کرنے کیلئے اسے ٹھیک نشانے لگانے والے ان طیاروں کی ضررت ہے۔

پاکستانی حکومت کے ایک سینئر افسر نے Jane’s کو بتایا کہ ’دس اضافی ایف -16 طیارے خریدنے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے‘۔ تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک طیارے خریدنے کا آرڈر دینے کا وقت مقرر نہیں کیا گیا۔جب محکمہ دفاع کے ایک سینئر افسر سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے امریکا سے مزید دس ایف-16 طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو ان کا کہنا تھا ’ نہیں۔

ابھی تک نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 2020 تک 190 طیارے گراو¿نڈ کرنا ہوں گے اور ہم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/03/2016 - 12:20:54 :وقت اشاعت