لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاون میں ڈیپارٹمینٹل سٹور کے قیام کے لئے قبرستان کو مسمار کر کے نعشیں منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سول عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل طاہر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاون سوسائٹی کی انتظامیہ نے لنک روڈ پرڈیپارٹمینٹل سٹور کے قیام کے لئے ملی بھگت سے قبرستان کو مسمار کر کے نعشیں دوسری جگہ منتقل کر کے دفنا دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کے آبائی قبرستان میں ان کے آباو اجداد کی قبریں موجود تھیں جنہیں غیر قانونی طور پر مسمار کر کے نعشوں کی بے حرمتی کی گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ سول عدالت میں کئی سال سے مقدمے کی سماعت جاری ہے عدالت کیس جلد نمٹانے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے متعلقہ سول عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :