اٹک جیل میں 3 قیدیوں کی خودکشی کی کوشش،ہسپتال منتقل

منگل 15 مارچ 2016 11:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 3 قیدیوں کی خود کشی کی کوشش کی ۔ قیدیوں نے بلیڈ مار کر اپنے آپ کو شدید زخمی کر دیا۔ قیدیوں کو جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں دہشت گردی ، ڈکیتی ، قتل اور پولیس مقابلے کے سنگین مقدمات میں ملوث سزائے موت کے 2 قیدی محمد بلال ، محمد حنیف اور طارق محمود نے اپنے آپ کو بلیڈ اور شیشے مار کر لہو لہان کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ۔ جیل اہلکاروں نے ہاتھا پائی کے بعد قیدیوں کو قابو کر کے جیل کے اسپتال میں منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :