پتوکی، سرائے مغل میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،دوفرار

منگل 15 مارچ 2016 11:38

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) پتوکی کے نواحی علاقے سرائے مغل میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سرائے مغل میں 3 ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکووٴں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عدنان عرف دانی ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق ہلاک ڈاکو عدنان 14 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :