اداکار عامر خان نے وارانسی میں اپنا آبائی گھر خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

اداکار عامر خان نے وارانسی میں اپنا آبائی گھر خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) بھارتی اداکار عامر خان نے وارانسی میں اپنا آبائی گھر خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ اس گھر میں ان کی والدہ زینت حسین کا بچپن گزرا ہے جو اب82 سال کی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس گھر میں اب جوا کھیلا جاتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اس گھر کے مالک انہیں یہ گھر بیچ دیں تاکہ وہ وہاں کچھ عرصہ اپنی والدہ کے ساتھ رہ کر ان کے بچپن کی یادیں تازہ کرسکیں۔ عامر خان نے مزید بتایا کہ اپنی فلم تھری ایڈیٹس کی تشہیر کے سلسلہ میں جب وہ وارانس گئے تو انہوں نے وہاں اپنا آبائی گھر دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ وارانسی شہر انہیں بے حد اچھا لگتا ہے۔

15/03/2016 - 11:28:24 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان