آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

منگل 15 مارچ 2016 10:52

کولکتہ ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے میں کل بدھ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں پہلا میچ سپر ٹین کے گروپ 2 میں شامل بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ایڈن، گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ دوسرا میچ سپر ٹین کے گروپ 1 میں شامل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان وینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا۔

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے پر عزم ہے۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ "پاک بھارت ٹاکرا" 19 مارچ کو ہوگا۔ میگا ایونٹ میں شامل ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقیسم کیا گیا ہے، گروپ ون میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور گروپ اے کی فاتح ٹیم شامل ہے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں 19 مارچ کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں گروپوں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو دہلی، دوسرا 31 مارچ کو ممبئی جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 3 اپریل کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :