بہاولپور : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، 5 دہشت گرد ہلاک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/03/2016 - 10:56:30 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 10:48:40 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 10:47:09 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 10:47:09 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 10:44:11 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 10:39:56 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 09:53:57 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 00:07:13 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 00:07:12 وقت اشاعت: 15/03/2016 - 00:07:12
پچھلی خبریں -

بہاولپور

بہاولپور شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

بہاولپور : محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، 5 دہشت گرد ہلاک

بہاولپور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء)بہاولپور بائی پاس کے قریب ذخیرہ میں سی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 ساتھی فرارہو گئے۔ دہشت گردوں سے دستی بم، کلاشنکوفیں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے 8 دہشت گرد بہاولپور بائی پاس کے قریب واقع جنگل میں روپوش تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اطلاع پر سی ٹی ڈی ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھیراو کیا تو دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے بعد فائرنگ کر دی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، بم بنانے کا سامان، کلاشنکوفیں اور پسٹل برآمد ہوا۔ حساس اداروں نے علاقے کا گھیراو کر کے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

15/03/2016 - 10:39:56 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان