دوناک والا حیرت انگیز کتا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 مارچ 2016 01:09

دوناک والا حیرت انگیز کتا

دو ناک والے کتے کو جانوروں سے محبت کرنے والےایک شخص نے اس وقت بچایا جب اس کا مالک اس سے جان چھڑانے والا تھا۔ٹوبی ، آسٹریلین شیفرڈ کتے، کا قصور دو ناک کے ساتھ پیدا ہونا تھا تاہم اب اسے ایک نیا گھر مل گیا۔
ٹوڈ رے، ٹوبی کے نئے مالک، نے بتایا کہ ٹوبی دو ناک کے ساتھ پیدا ہوا تھا،مگر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ٹوڈ دے وینس بیچ فریک شو(Venice Beach Freakshow ) کا مالک ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پاس سب سے زیادہ دو سر والے جانور ہیں، جس پر اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی ملا ہے۔اس ورلڈ ریکارڈ کی وجہ سے ٹوڈ کی خاصیت ہی عجیب و غریب، جیسے دو ناک والے، جانور بن گئی۔
ٹوڈ کا کہنا ہے کہ اپنی عجیب وغریب بناؤٹ کے باوجود ٹوبی بہت خوش ہے۔ ٹوڈ کا کہنا ہے کہ اسے عجیب وغریب جانور اور ان سے ملنے والے سبق بہت پسند ہیں۔
ٹوڈ کو اس بات پر افسوس ہےکہ عجیب وغریب شکلوں والے جانوروں سے لوگ جان چھڑا لیتے ہیں۔ ٹوڈ کا خیال ہے کہ ایسے لوگوں کو انتظار کرنا چاہیے تاکہ اگر کوئی انہیں اپنانا چاہے تو اپنا سکے۔