ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اکٹھے ہوئے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کیا ہے، نفیسہ شاہ

شاہد آفریدی کے بیان پر تنقید کی جاسکتی ہے مگر اس کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اکٹھے ہوئے اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے جو بیان دیا ہے اس پر تنقید کی جاسکتی ہے مگر اس کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو بیان دیاہے حکومت کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی آمریت آئی تو پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا تھا اور پی پی پی کا تسلسل رہاہے کہ ملک کے اجتماعی مفاد پر اکٹھا ہونا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم حکومت پر تنقید نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کو اس ملک سے محبت ہے اور اس نے جو بیان دیا ہے اس پر ایک محدود حد تک تنقید کرسکتے ہیں اور اس کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا تاہم ہم اس کی نیت پر شک نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :