پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں ایک مرتبہ پھر تکلیف ، ہسپتال میں داخل کر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:49:35 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:48:59 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:48:59 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:48:59 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:47:15 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:45:56 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:45:56 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:44:24 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:44:24 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:43:07 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 22:43:06
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں ایک مرتبہ پھر تکلیف ، ہسپتال میں داخل کر ا دیا گیا

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف کو رواں ماہ کے دوران تیسری بار ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ، ڈاکٹروں نے سابق صدر کو مسلسل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر اچانک ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں تکلیف شروع ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کلفٹن میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کے بعد پرویز مشرف کو ہسپتال میں داخل کر دیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مکمل آرام کریں ۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک سے علاج کروانے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کو رواں ماہ کے دوران یہ تیسری بار تکلیف ہوئی ہے ۔

14/03/2016 - 22:45:56 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان