حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کو خصوصی ترجیح دی رہی ہے ، اس سلسلہ میں سرمایہ کاروں کو مقررہ وت میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جارہاہے

پانی و بجلی کے وفاقی وزیرخواجہ آصف کا پی پی آئی بی بورڈ کے اجلاس سے خطاب

پیر 14 مارچ 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کو خصوصی ترجیح دی رہی ہے اور اس سلسلہ میں سرمایہ کاروں کو مقررہ وت میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جارہاہے۔ وہ پیر کو پی پی آئی بی بورڈ کے104ویں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوئلے،پن بجلی اوردیگر مقامی وسائل سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں پر توجہ دی جارہی ہے،پی پی آئی بی کے ذریعے شروع کئے جانے والے بجلی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے میں3600میگاواٹ کے ایل این جی منصوبوں میں بھی مکمل تعاون کویقینی بنایاجائے،انہوں نے کہا کہ اس سال گرمیوں میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوگی،1000میگاواٹ کے آرایل این جی منصوبوں کی درخواستوں کی صولی کی تاریخ5اپریل2016تک بڑھا دی گئی ہے،پہلے یہ تاریخ22مارچ تک تھی۔

(جاری ہے)

مینجنگ ڈائریکٹر شاھجہاں مرزا نے بورڈ کو بتایاکہ660میگاواٹ کے اینگرواور1320 میگاواٹ کے شنگھائی الیکڑک گروپ کی پیش رفت اطمینان بخش ہے اوراینگرو پاورکا فنانشنل کلوزجون2016تک ہوجائے گا۔بورڈ نے پی پی آئی بی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہا کہ سرمایہ کاروں کو ہرطرح کا تعاون فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :