وفاقی وزیر داخلہ اپریل کے تیسرے ہفتے امریکہ کا دورہ ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے

چوہدری نثار دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات ، وزارت داخلہ کی کارکردگی اور دیگر امور پر اظہار خیال کرینگے

پیر 14 مارچ 2016 22:43

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپریل کے تیسرے ہفتے امریکہ کا دورہ کرینگے ، وہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپریل کے تیسرے ہفتے میں امریکہ کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرینگے اور وہاں خطاب کرینگے ۔ وزیر داخلہ اپنے خطاب میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات ، وزارت داخلہ کی کارکردگی اور دیگر امور پر اظہار خیال کرینگے