ایم کیوایم کی صفاف کراچی مہم کے دوران رنچھوڑ لائن میں لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی مکمل طور پر صاف کردی گئی

پیر 14 مارچ 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کے دوران رنچھوڑ لائن کی یوسی 22میں واقع لکھ پتی ہوٹل کی مین کچراکنڈی مکمل طور پر صاف کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی برسوں سے مکمل طور پر صاف نہیں ہوئی تھی اور وہاں گندگی اور غلاظت کے انبار تھے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔

(جاری ہے)

صفائی مہم کے چوتھے روز ڈاکٹر فارو ق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے رضاکاروں نے لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی کو مکمل طور پر صاف کیا اور اس پر چونے کا چھڑ کاؤ بھی کیا ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے لکھ پتی ہوٹل کی مین کچرا کنڈی کی مکمل صفائی پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیوایم کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کو میابی سے ہمکنار کرے ۔

متعلقہ عنوان :