نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

پیر 14 مارچ 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،۔نیب حکام نے تحقیقات کا آغاز کراچی سینٹرل پولیس کے آفس سے کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران نے کراچی سینٹرل آفس پہنچ کر کرپشن سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لینا شروع کردیا ہے، سپریم کورٹ میں پیش کی گئی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ریکارڈ قبضے میں لیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے اگلے مرحلے میں متعلقہ پولیس افسران کے بیانات لیے جائیں گے، نیب پولیس میں قانونی بھرتیوں اور فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات کررہا ہے،سپریم کورٹ میں جلد رپورٹ پیش کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :