صوبہ سندھ کو پولیو سے پاک صوبہ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

شہری رواں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں

پیر 14 مارچ 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ کو پولیو سے پاک صوبہ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ اور کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو پیر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پولیو مہم کے دوران رہ جانے والے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رواں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہمیں اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہے اور صوبہ سندھ کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :