قومی اسمبلی ، اشاعت نو کی غلطیوں سے پاک قوانین پاکستان کے متن کی اشاعت کو یقینی بنانے اور طباعت کرنے کابل 2016متفقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے مالیاتی اداروں کے آرڈیننس2001میں مزید ترمیم کا بل2015رپورٹ پیش کرنے کی تحریک پر اپوزیشن کی مخالفت ، حق میں69 اور مخالفت میں36ووٹ پڑے

پیر 14 مارچ 2016 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں اشاعت نو کی غلطیوں سے پاک قوانین پاکستان کے متن کی اشاعت کو یقینی بنانے اور طباعت کرنے کابل 2016متفقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا،چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصراحمد شیخ مالیاتی اداروں کے آرڈیننس2001میں مزید ترمیم کا بل2015رپورٹ پیش کرنے کی تحریک پر اپوزیشن نے مخالفت کی،رپورٹ پیش کرنے کے حق میں69جبکہ مخالفت میں36ووٹ پڑے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرموسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے اشاعت نو کی غلطیوں سے پاک قوانین پاکستان کے متن کی اشاعت کویقینی بنانے اورجدید ترین بنانے اورطباعت کرنے کا بل2016جوکہ ایوان بالاسے ترامیم شدہ تھا پیش کیا جسے اسمبلی نے شق وارمتفقہ طورپر منظورکرلیا۔ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ1972 میں مزید ترامیم کا بل2016پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا،پاکستان آرمی کے انجینئرز کو بھی پاکستان انجینئرنگ نمائندگی دینے سے متعلق بل میں ترامیم کی گئیں ہیں۔