فروغ تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار قابل تعریف ہے،راجہ جاوید اخلاص

پیر 14 مارچ 2016 22:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) تعلیم یافتہ پاکستان کے حصول کا مشن پوراکرنے میں پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کا کردار قابل تعریف ہے․ حکومت‘ سول سوسائٹی اور والدین مل کر قائداعظم کے خوابوں کو تعبیر دیں گے ․ فروغ علم کے حوالے سے سٹی گرائمر سکول سسٹم کا کردار لائق تحسین ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے سٹی گرائمر سکول سسٹم کی بارہویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پربطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راولپنڈی آرٹس کونسل شمس آبادکے ہال میں ہونے والے یوم والدین کی تقریب میں سماجی، عوامی اور تعلیمی حلقوں کی اہم شخضیات کے ساتھ والدین اور معززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سٹی گرائمر سکول سسٹم کے ایم ڈی پروفیسر محمد جمیل‘ سی ای او محترمہ حمیرا مشتاق اورکوآرڈینٹر راجہ مشتاق نے بتایا کہ انہوں نے 2004ء میں چند سٹوڈنٹس کے ساتھ جو علمی کارواں شروع کیا آج وہ تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم راجہ مشتاق نے علم دوستی کی جو شمع روشن کی تھی اس سے ان شاء اﷲ ہم علم و آگہی کی روشنی عام کرتے رہیں گے۔ راجہ جاوید اخلاص نے مذید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف جس وژن کے تحت تعلیمی و سماجی سیلاب برپا کرنے میں کوشاں ہیں ان کی تعریف پاکستان اور پاکستان سے باہر ہو رہی ہے یہ سلسلہ ان شاء اﷲ کل کی طرح آج بھی جاری ہے اور جاری رہے گا آخر میں مہمان خصوصی راجہ جاوید اخلاص فاؤنڈیشن یونیورسٹی کے ڈاکٹر حنیف اورپروفیسر جمیل نے پوزیشن ہولڈر اور نمایاں رہنے والے بچوں کو انعامات ، شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

حمیرا مشتاق اور راجہ اویس مشتاق نے بتایا کہ ان کے تعلیمی اداروں میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں اکیڈمک کیلنڈر کا حصہ ہیں ، زیر تعلیم پانچ ہزار نونہال تعلیم یافتہ بن کر مثالی پاکستانی بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :