حکومتی پالیسیوں کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آئیں گے،لیاقت خان

پیر 14 مارچ 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن لیاقت خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں،وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میاں برادران ہمہ وقت کوشاں ہیں اورعوامی فلاح و بہبود حکو مت کی بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ دور حاضر کے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوناپڑے گا اس کے بغیرہم وقت کے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے بیروزگاری،دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ہر قسم کی سازشوں،تنقید اور عدم تعاون کے باوجود کرپشن، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت خان نے مزیدکہاکہ تنقید برائے تنقید کام نہیں چلے گا ، پاکستان مسلم لیگ(ن) اپوزیشن کی مثبت تنقید کو ویلکم کرے گی مگر اپوزیشن کو بھی تنقید برائے تنقید کی روش ترک کرنا ہوگی،اپوزیشن ملکی ترقی کے قومی ایجنڈے پر حکومت کا ساتھ دے،مثبت تجاویز دی جائیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما لیاقت خان نے مزید کہاکہ نیشنل ایکشن پلان اور اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت سے پاکستان کا نقصان ہوگا،حکومت نے ریلوے اور پی آئی اے کی بحالی، لوڈشیڈنگ میں کمی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، تنقید کرناآسان جبکہ کام کرنا مشکل ہوتاہے۔

لیاقت خان نے کہاکہ دہشت گردی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھا اب دہشت گردی کی شدت میں بھی کمی آئی ہے،کراچی میں امن وامان قائم ہوا،وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر دن رات محنت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنارکیا انہیں بھی تنقیدکا نشانہ بنایاگیا۔

متعلقہ عنوان :