وفاقی پولیس کی کا رروائیاں ، 7ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

پیر 14 مارچ 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 480گر ام چرس ، ہیر وئن ،اسلحہ دو عدد پسٹلبور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ انڈ سٹریل ایر یا پویس نے دوران گشت ملزم شہبا ز ولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے دوران گشت ملزم شاہد کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 250گر ا م چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے دوران گشت ملزم نزاکت کو گرفتار کرکے اس سے 155گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان شہزاد اور نعیم اختر کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 230گر ام چرس اورپسٹل 22بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران دو پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی

متعلقہ عنوان :