حکومت اور پاک فوج کے اتحاد سے جلد پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، میاں یوسف

پیر 14 مارچ 2016 21:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ضلعی اطلاعات میاں یوسف نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کے اتحاد کی بدولت بہت جلد پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرکے عوام کو گمراح کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف کرپشن کا جھوٹا پروپیگنڈا کرکے عوام اور پاک فوج کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں دہشت گردی کے خلاف آخری مراحل میں ہے۔ پاکستانی عوام اور حکمران پاکستان کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں بڑی سیاسی جماعت میں بغاوت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی فتح کی دلیل ہے۔ عوام دہشت گردوں کی ہمدرد سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر محب وطن پاکستانی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت قیام امن سمیت ہر معاملے میں ہر صورت سرخروہوگی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی حب الوطنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :