بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادار کررہے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی حافظ آباد کے وفد سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلہ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے جلد ملاقات کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور اداکرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن حافظ آباد کے ضلعی راہنما چوہدری نجیب الرحمن اور یورپ سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے راہنما رانا شفقت علی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

گورنرپنجاب نے کہا بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کو مستحکم بنانے میں ایک اہم کردار ادار کررہے ہیں اور موجودہ حکومت انکی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریگی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سمیت جو بھی مسائل ہونگے۔ انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی۔ اس موقع پر چوہدری نجیب الرحمن اور رانا شفقت علی نے گورنر کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے بھرپور طریقہ سے آگاہ کیا۔