Live Updates

پی ٹی آئی میں میری شمولیت کی افواہیں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے ،اس میں شہیدوں کاخون ہے ،علی امین گنڈہ پورصوبائی صدارت کے بہانے وزارت سے استعفیٰ دینے کیلئے راہ فراراختیارکررہے ہیں ، ان کے ساتھی رکن قومی اسمبلی خیبرپختونخو احکومت کوجے یوآئی کی بی ٹیم قراردے رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم خان کنڈی کی میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 21:41

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے۔اس میں شہیدوں کاخون ہے۔پی ٹی آئی میں میری شمولیت کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،پی ٹی آئی کے وزیرمال خیبرپختونخواہ علی امین گنڈہ پورصوبائی صدارت کے بہانے وزارت سے استعفیٰ دینے کیلئے راہ فراراختیارکررہے ہیں جبکہ انکے ممبرقومی اسمبلی خیبرپختونخو حکومت کوجے یوآئی کی بی ٹیم قراردے رہے ہیں ،سرداراسراراﷲ خان گنڈہ پورشہید کے واقعہ کے سلسلے میں وزیرمال انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کریں۔

مجھ پرقتل کاکوئی الزام نہیں لگایاگیا۔

(جاری ہے)

2018ء کاالیکشن بتائے گاکہ کون کتنے پانی میں ہے۔ وہ پیر کو میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ اقتدارکے نشے میں وزیرمال خیبرپختونخواہ اوٹ پٹانگ باتیں کررہے ہیں۔ہم نے اپنے دورمیں سوئی گیس کے اہم منصوبے پرعملی طورپرکام کرکے ڈیرہ شہراوراسکے مضافاتی علاقوں میں گیس پہنچائی لیکن آج گیس پرکام بندہے ۔

پی آئی اے کی ڈیرہ ایئرپورٹ سے پانچ فلائٹس شروع کروائی لیکن آج ڈیرہ ایئرپورٹ فلائٹس کیلئے بندہوچکاہے۔یہ عوامی نمائندوں کی غفلت کانتیجہ ہے۔ہم نے اپنے دورمیں ڈیرہ اسماعیل خان سے چھینے جانیوالے دفاترکوواپس ڈیرہ اسماعیل خان شفٹ کروایا اوراپنے حق نمائندگی اداکیا۔انہوں نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ پر کسی کوسیاست نہیں کرنی چاہئے اوراسکوسیاست کی نذرنہ کیاجائے۔

ہمیں خوشی ہوگی کہ ہم سب ملکرچشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کاافتتاح کریں۔ہمیں ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی عزیزہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں14سے16گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے اورگرمیوں میں یہ دورانیہ بڑھنے کاامکان ہے۔پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے دینے اورپیسکوچیف کی تبدیلی کامطالبہ کرتی تھی اورانکے دفترکوتالے لگانیکی بات بھی کی گئی لیکن آج یہ دھرنے تبدیلی اورتالے کہاں ہیں۔لوڈشیڈنگ پہلے کی طرح موجودہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سڑکوں کی تعمیرکی قلعی ایک بارش نے کھول دی ہے اوران سڑکوں کاتمام سرخی پاؤڈرہٹ گیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات