ملتان میٹرو بس منصوبے پر کام جاری، زیلی سڑکیں جلد کھولی جائیں گی
ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:33
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر انجینئرنگ میٹروبس پراجیکٹ نذیر احمد چغتائی نے بتایا ہے کہ دولت گیٹ سے ممتاز آباد برج تک جانے والی سڑک کی رائٹ سائیڈ پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے جو اسی ہفتے شہریوں کی سہولت کیلئے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی سی جی چوک پر منصوبے کے دوسری روٹری کی کنکریٹنگ کا عمل بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے ۔
میٹرو بس پراجیکٹ کے پیکج تھری اور فور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دولت گیٹ ، حافظ جمال روڈ اور ممتاز آباد فلائی اوور تک سڑک کی ایک سائیڈ میں بیس اور سب بیس ڈال دی گئی ہے اور چار یوم کے اندر اسے واٹر باؤنڈ کر دیا جائے گا اور شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دولت گیٹ، عام خاص باغ اور منظور آباد سمیت تینوں میٹرو بس اسٹیشنز پر گرڈر لانچنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور ان اسٹیشنز کی فٹ برجز کی فاؤنڈیشن پر کام جاری ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.