بہاولنگر میں پولیو مہم 17مارچ تک جاری رہے گی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:23

ہارون آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر میں پولیو کے خاتمہ کی مہم 14مارچ سے 17مارچ تک جاری رہے گی اورا س مہم کا باقاعدہ آغاز کر کے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہارون آباد تحصیل سمیت ضلع بہاولنگر کے 4لاکھ 92ہزار 233بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ،ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید محمد حسین نقوی اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صغیر احمد چوہدری نے عوامی پریس کلب ہارون آباد کے صدر چوہدری اصغر علی سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کی مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس مہم کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے اور ہر بچہ کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ایک قومی مشن جس کو نہایت توجہ اور حب الوطنی کے تقاضو ں کے مطابق پورا کریں گے پولیو سے محفوظ پاکستان ایک ایسی منزل ہے جس کا حصول قومی جذبے سے ہی ممکن ہے تحصیل ہارون آباد کے عوام سمیت تمام طبقات کا ا س مہم کے سلسلہ میں تعاون اور جذبہ قابل ستائش ہے اور عوام کا یہ جذبہ محکمہ صحت کے تعاون کے ذریعے اجاگر ہو رہا ہے اور اس مشن میں ہم سب ایک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :