رکشہ اورموٹر سائیکل ٹکرانے سے نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:23

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) رکشہ اورموٹر سائیکل کے ٹکرانے سے نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

موڑ سمبڑیال کا محمد داؤ د اپنے دوست کے ہمراہ فیکٹری جارہے تھے کہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ لاری اڈا سمبڑیال کے قریب رکشہ اورموٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے کے باعث نوجوان داؤد کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جسے طبی امداد کے لیے ریسیکو 1122 کے عملہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔