ٹرپل ایچ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے آخری ایونٹ روڈ بلاک میں ڈین امبروز کو شکست دیکر چمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا

پیر 14 مارچ 2016 20:56

ٹرپل ایچ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے آخری ایونٹ روڈ بلاک میں ڈین امبروز کو ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ٹرپل ایچ نے ریسل مینیا سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کے آخری ایونٹ روڈ بلاک میں ڈین امبروز کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ہونے والے ایونٹ میں ٹرپل ایچ نے ڈین امبروز کو اپنے مخصوص داؤپیڈیگیری کے ذریعے چت کرکے ڈبلیو ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا دفاع کیا۔اب ٹرپل اور امبروز کے قریبی دوست رومن رینز کے درمیان ریسل مینیا 32 ایونٹ میں 3 اپریل کو مقابلہ یقینی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ایونٹ میں ڈین امبروز نے ٹرپل ایچ کو کافی مشکل میں ڈال دیا تاہم رسیوں سے چھلانگ لگانے کی غلطی نے دفاعی چیمپئن کو جیت کا موقع دے دیا۔اب ڈین امبروز اور بروک لیسنر ریسل مینیا میں نو ہولڈ بارڈ اسٹریٹ فائٹ میچ میں مدمقابل آئیں گے۔ٹائٹل میچ سے قبل لیسنر نے وائیٹ فیملی کے لیوک ہارپر اور برے وائیٹ کو روڈ بلاک ایونٹ میں شکست دی۔نیو ڈے نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم چیمپئن کا ٹائل کا دفاع لیگ آف نیشنز کے شیمس اور کنگ بریٹ کو شکست دے کر کیا۔کرس جیریکو نے جیک سوایگر کو شکست دی اور سمیع زیان کے ہاتھوں اسٹار ڈسٹ کو ہار کا سامنا ہوا۔

متعلقہ عنوان :