صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے‘ شہباز شریف

صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے شناسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب کا حقوق صارفین کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پیر 14 مارچ 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے،صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے شناسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں صارفین کے تحفظ کے لیے کنٹریکٹ ایکٹ، سیلز اینڈ گڈز ایکٹ سمیت دیگر قوانین موجود ہیں اور صوبہ بھر میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا نفاذ بھی کیا جا چکا ہے۔

کسی بھی تاجریا مینو فیکچرر کے خلاف شکایت کی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں بغیر کسی کورٹ فیس اور وکیل کے درخواست دی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جا چکی ہیں اور اس سے لاکھوں صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :