اسلام‌ آباد میں 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کیلئے مسلح افواج کی ریہرسل

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء)اسلام‌ آباد میں 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ کیلئے مسلح افواج کی ریہرسل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی تیاری کے سلسلے میں مسلح افواج کی جانب سے ریہرسل کی گئی ہے۔ ریہرسل میں ہیلی کاپٹرز، جنگی طیاروں اور چھاتہ برداروں شامل رہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایف سو لہ سمیت دیگر جنگی طیاروں نے بھی ریہرسل میں حصہ لیا۔ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ فیصل ایونیو سے متصل پریڈ گراونڈ میں ہو گی۔ پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے اور پولیس اورقانون نافذ کرنیوالےدیگراداروں کے دستے بھی شرکت کریں گے۔ پریڈ میں پاک فوج کی خواتین افسران کا دستہ بھی شامل ہوگا۔ جبکہ پریڈ میں جدید ترین ہتھیاروں سے دفاعی صلاحیت کامظاہرہ بھی کیا جائے گا۔