سپیکر قومی اسمبلی کاوزارت داخلہ کے سوال کا سال بعد جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار

سیکرٹری داخلہ کو فوری قومی اسمبلی طلب کرلیا

پیر 14 مارچ 2016 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت داخلہ کے سوال کا سال بعد جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکرٹری داخلہ کو فوری قومی اسمبلی طلب کرلیا ۔ پیر کو اجلاس کے دور ان وزارت داخلہ کے سوال کا سال بعد جواب نہ آنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری قومی اسمبلی طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہاکہ وزارتوں کے افسران نہ آنے ہر انہیں اسی زبان میں بلایا جائے گا جو انہیں سمجھ میں آتی ہے۔ اجلاس کے دور ان سپیکر سردار ایاز صاد ق نے چھ ماہ سے موخر سوالات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا سپیکر کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد، وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوں گے ۔سپیکر نے کہاکہ سوالات کے جوابات نہ آنا قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ 6 ماہ سے سوالات کو زیر التوا رکھنے والی وزارتوں کے سیکریٹریز کا اجلاس طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :