عراق میں داعش کے حملوں میں 47 فوجی ہلاک،36 زخمی، امریکی سمیت داعش کے 81 جنگجوؤں گرفتار
داعش نے قطیانیا اور زوائییا کے علاقے میں عراقی فوج کی تیسری ریپڈ ڈپلائمنٹ فورس کے بیرکوں پر حملے کیے ،حکام
پیر 14 مارچ 2016 19:48
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) عراق میں داعش کے حملوں میں 47 فوجی ہلاک اور36 زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے امریکی شہری سمیت داعش کے 81 جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراق کے شہر رمادی میں شدت پسند تنظیم داعش کے حملے میں 47 فوجی ہلاک ہوگئے ۔عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش نے یہ حملہ گزشتہ رات قطیانیا اور زوائییا کے علاقے میں عراقی فوج کی تیسری ریپڈ ڈپلائمنٹ فورس کے فوجیوں کے بیرکوں پر کیا جس میں 22 عراقی فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔
پیر کی دوپہر کورمادی سے 30 کلومیٹر دور سیفائیرا اور ابو طیابان کے گاؤں میں 2 داعشی خودکش بمباروں نے کاروں کے ذریعے عراقی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 25 عراقی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔(جاری ہے)
دسمبر میں عراقی فوج نے رمادی میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا۔ادھرصوبہ الانبار کی کونسل کی سیکورٹی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مغربی رمادی سے داعش کے 80 جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا۔
چیئرمین سیکورٹی کمیٹی رجیہہ برکت العسوی نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے شہریوں کی اطلاع پر داعش کے 80 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا۔ادھر عراق میں داعش میں شامل امریکی جنگجو کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مقامی کمانڈر نے کرد میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتار محمد جمال امین ورجینیا کا شہری ہے جسے سنجار کے قریب سے گرفتار کرنے کے بعد کرد حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.