آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 : وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 14/03/2016 - 20:22:23 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 20:11:38 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:32:58 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:30:58 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:30:53 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:28:16 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:19:17 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:19:11 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:14:16 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:14:12 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:14:09
پچھلی خبریں - مزید خبریں

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 : وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) بھارت میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں سپر 10 مرحلے کے آغاز سے قبل کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 15 رنز سے شکست دے دی ہے۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔

عماد وسیم سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آو ٹ کیا ہے۔سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 30 اور لہیرو تھری مانے 45 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔تلکرتنے دلشان صفر، اینجیلو میتھیوز دس اور کپوگیدرا 14 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کے علاوہ محمد عرفان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 40 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے اور آو ٹ نہیں ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل ہیں۔

شرجیل خان 23، احمد شہزاد 18، سرفراز احمد 12 اور عمر اکمل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شاہد آفریدی بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔سری

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/03/2016 - 19:28:16 :وقت اشاعت