کینیا پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کو 1ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے، ہائی کمیشنر
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:36:32 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:36:32 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:36:31 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:28:58 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:28:15 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:11:05 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:07:52 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:05:45 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 19:04:59 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 18:55:07 وقت اشاعت: 14/03/2016 - 18:41:07
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

کینیا پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کو 1ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے، ہائی کمیشنر

پاکستانی چاول کینیا کی 70 فیصد مارکیٹ کی ضروریات پوری کررہا ہے، کینیا کی چائے پاکستانی مارکیٹ کی ستر فیصد ضرورت پورا کررہی ہے،دونوں ممالک مزید مصنوعات میں دو طرفہ تجارتک و فروغ دینے پر توجہ مرکوز کریں،پروفیسر جولیئس کیبٹ بٹکاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان میں تعینات کینیا کے ہائی کمیشنر پروفیسر جولیئس کیبٹ بٹکاک نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کی باہمی تجارت اس وقت 60کروڑ امریکی ڈالر ہے تاہم دونوں ممالک کی تاجر برادری کوششیں تیز کر کے سالانہ باہمی تجارت کو 1ارب ڈالر تک لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چاول کینیا کی 70فیصد مارکیٹ کی ضروریات پوری کر رہا ہے جبکہ کینیا کی چائے پاکستانی مارکیٹ کی 70فیصد ضرورت کو پورا کر رہی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ مزید مصنوعات میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کینیا پاکستان سے فارماسوٹیکلز، آلات جراحی، فارم مشینری اور کھیلوں کا سامان سمیت دیگر مصنوعات درآمد کرنا چاہتا ہے۔ اسی طرح کینیا کی چمڑے کی مصنوعات اور پھولوں سمیت دیگر منصوعات پاکستان کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کینیا ہائی کمیشن کے کمرشل کونسلر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ہائی کمیشنر نے کہا کہ کینیا پاکستان کیلئے مشرقی اور مرکزی افریقہ کی 15کروڑ آبادی کی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کرنے کیلئے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیا کے وزیر تجارت اس سال اگست میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے پاکستان کی تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ترجیحی تجارت کے معاہدے کا ڈرافٹ تیار کرنے کی کوشش کریں تا کہ مذکورہ ڈرافٹ کو مشترکہ وزارتی کمیشن میں زیر بحث لایا جا سکے۔پاکستانی چاول پر ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کینیا نے مشرقی افریقی بلاک کے دباؤ پر ایسا کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مشترکہ وزارتی کمیشن میں زیر بحث لایا جا سکتا ہے تا کہ پاکستانی چاول پر عائد ڈیوٹی پر نظرثانی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینا ایک تجارتی وفد کینیا لے جانے پر غور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/03/2016 - 19:11:05 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان